پارلیمانی قائمہ کمیٹیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

پارلیمانی قائمہ کمیٹیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا کردارسے انکار نہیں کیا جا سکتا۔قائمہ کمیٹیوں کے کام کے دوران درپیش آنے والی مشکلا ت کو حل کرنے اوررکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہوں۔ جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں قائمہ کمیٹیوں کے کام اور فعال پر منعقد ہونے والی دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحرک اور فعال قائمہ کمیٹیاں پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔عوام کا حقیقی نمائندہ ادار ہونے کی حیثیت سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرنا پارلیمان کی بنیاد ی ذمہ داری ہے۔پارلیمانی نظام میں قائمہ کمیٹیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔خصوصاََ حکومتی نگرانی اور احتساب میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ قانون سازی اورایگزیکٹو کے احتساب کے ذریعے قائمہ کمیٹیاں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ایک فعال کردار ادا کر سکتی ہیں۔قائمہ کمیٹیوں کے کام میں چیئر پرسنز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چیئر پرسنزنے قائمہ کمیٹیوں کے تشکیل کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اسپیکر کے کردار کو سراہا۔شرکانے کہا کہ سپیکر پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قائمہ کمیٹیوں کے نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔چیئر پرسنز نے کمیٹی سسٹم کو مضبوط بنانے میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔160

اسد قیصر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر