ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار فیکٹری لگائیگی، اکرام ابراہیم

ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار فیکٹری لگائیگی، اکرام ابراہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ با د (آ ئی این پی)ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ملائیشین کارساز کمپنی پروٹان پاکستان میں کارکی فیکٹری لگائیگی، اس بات کا اعلان ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے کے دوران کریں گے۔جمعرات کو ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملائیشین کار ساز کمپنی پروٹان کے حوا لے سے دو نوں مما لک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہفتے کو کیے جائیں گے، ملائیشین ہائی کمشنراکرام محمد ابراہیم نے یہ بھی بتایا کہ پروٹان کار کی فیکٹری کراچی میں لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروٹان کار ساز کمپنی ملائیشین کمپنی ہے جو کہ 1986سے کار سازی کررہی ہے اور اب تک 30لاکھ کاریں فروخت کرچکی ہے،پروٹان کمپنی کی کاریں برطانیہ، سنگاپور، آسٹریلیا سمیت 25ملکوں میں فروخت کی جاتی ہیں۔
اکرام محمد ابراہیم