”جو بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کارکردگی دکھائے گا اسے ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل سکتا ہے“ بڑا اعلان ہو گیا

”جو بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کارکردگی دکھائے گا اسے ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل ...
”جو بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کارکردگی دکھائے گا اسے ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل سکتا ہے“ بڑا اعلان ہو گیا

  


شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل شعیب ملک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ

آسٹریلوی ٹیم کبھی آسان نہیں ہوتی، موجودہ ٹیم حال ہی میں بھارت سے سیریز جیت کر آئی ہے، سلیکشن کمیٹی نے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کیلئے زبردست فیصلہ کیا ہے، جو بھی کھلاڑی آسٹریلیا کی سیریز میں کارکردگی دکھائے گا اسے ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ریگولر کپتان سرفراز احمد کو چھ کھلاڑیوں سمیت آرام دیا گیا ہے اور ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کپتانی شعیب ملک کر رہے ہیں ۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ ان کی مشاورت سے کیا گیا ہے وہ آرام کے مستحق ہیں ،آسٹریلوی ٹیم میں ہم کسی کھلاڑی سے پریشان نہیں ہیں کسی ایک کھلاڑی کو فوکس نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل