سانحہ کرائسٹ چرچ ، پاکستانی ہیرو نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی میت ورثاءکے حوالے

سانحہ کرائسٹ چرچ ، پاکستانی ہیرو نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی میت ورثاءکے ...
سانحہ کرائسٹ چرچ ، پاکستانی ہیرو نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی میت ورثاءکے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ سانحے میں نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کی میت اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نعیم راشد کی والدہ ، بیوہ ، اور بھائی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں ان کی میت کو پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے پرچم میں لپیٹ کر ورثا کے حوالے کیا گیا ۔اس موقع پر مقامی نوجوانوں کی طرف سے سانحے میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے باپ بیٹے کو منفرد انداز میں خراج تحسین کیا گیا، نوجوانوں نے ماووری قبائل کا جنگی رقص ہاکا پیش کیا، جنگی رقص میں ہاکا میں نوجوان سینہ ٹھوک کر پاو¿ں زمین پر مارتے ہیں اور دشمن کو للکارتے ہیں۔

مزید :

قومی -