جمعہ کا خطبہ سن کر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم زارو قطار رونے لگیں

جمعہ کا خطبہ سن کر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم زارو قطار رونے لگیں
جمعہ کا خطبہ سن کر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم زارو قطار رونے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کو خراج عقید پیش کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر پہلی مرتبہ براہ راست اذان اور خطبہ نشر کیا گیا اور اس موقع پر وزیراعظم جسینڈا آرڈن سمیت ہر کوئی آبدیدہ نظر آیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے النور مسجد میں ہونے والے نماز جمعہ میں شرکت کی اور جمعے کا خطبہ سن کر جسینڈا آرڈ ن بھی اپنے آنسو پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کالے رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی جبکہ انہوں نے سر پر سکارف بھی باندھ رکھا تھا ، جیسنڈا آرڈن نے آپ ﷺ کی حدیث مبارکہ بھی پڑھ کر سنائی ۔النور مسجدمیں ہونے والے نماز جمعہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔