اداکارہ ماہ نور کا غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

اداکارہ ماہ نور کا غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان
اداکارہ ماہ نور کا غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک ) فلم اورٹی وی کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماہ نور نے غر یب خاندان کے بچوں کیلئے تعلیم کی فراہمی میں کردار ادا کر نے کا اعلان کر دیا۔

شوبز میں بے پناہ مصروفیات کے باوجودماہ نور نے معاشر ہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی کام کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے وہ غر باءکے بچوں کے تعلیمی اخراجات خود برداشت کر نے کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی کر یں گی ۔

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نورنے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں اس لئے میں تعلیم کے فروغ کیلئے میدان میں نکل رہی ہوں اور مجھے یقین ہے اس سے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نورکا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ لوگ دنیا کے کسی شعبے میں مار نہیں کھاتے۔ہمارے ملک میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے بچے تعلیم حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں۔

مزید :

تفریح -