مہاتیر محمد اور عمران خان کے درمیان ملاقات میں سب سے اہم موضوع کونسا رہا ؟ جانئے

مہاتیر محمد اور عمران خان کے درمیان ملاقات میں سب سے اہم موضوع کونسا رہا ؟ ...
مہاتیر محمد اور عمران خان کے درمیان ملاقات میں سب سے اہم موضوع کونسا رہا ؟ جانئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ہے ، دوسرے مسلم ممالک کو بھی اپنی ترقی پر توجہ دینی ہو گی ، ہماری بات چیت میں مسلم ممالک اہم موضوع رہے ۔

ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سے اہم معاملات پر دو طرفہ بات چیت کی ہے ، پاکستان کے ساتھ دوستی کی تجدید پر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔

مہاتیر محمد کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کے معیشت پر بھی مثبت اثرات ہوں گے ، اسی انداز میں دونوں ممالک کی معیشت ترقی کرسکتی ہے ، دونوں طرف سے تاجر سرمایہ کاری کیلئے راستہ تلاش کریں گے ، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم آپ کو کیا اور آپ ہمیں کیا فروخت کر سکتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو گا ۔

مہاتیر محمد نے کرپشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے اثرات ہمیشہ سے ہی بہت تباہ کن رہے ہیں ، بسااوقات کرپٹ حکام کی وجہ سے کرپشن ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بھی مسلم ملک ترقی یافتہ نہیں ہے ، آج ہر ملک معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ، دوسرے مسلم ممالک کو بھی اپنی ترقی پر توجہ دینی ہو گی ، ہماری بات چیت میں مسلم ممالک اہم موضوع رہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیں ترقی کر کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے برابر آنا ہو گا ، دہشتگردی ختم کرنے میں بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں ۔مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بدعنوائی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے جب کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشیں کرنی ہوں گی، اسلامو فوبیا کے خاتمےکے لیے بھی کوششیں کرنا ہوں گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی