مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ، وہ کہاں جارہے تھے ؟ پتا چل گیا

مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ، وہ کہاں جارہے تھے ؟ پتا چل گیا
مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ، وہ کہاں جارہے تھے ؟ پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں دو مختلف مقامات پر گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے تاہم نرسری کے مقام پر فائرنگ مولانا تقی عثمانی کی گاڑی پر گئی لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کا کہناہے کہ مفتی تقی عثمانی جمعہ کی نماز کی امات کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی تھی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ دونوں گاڑیاں دارلعلوم کورنگی کے نام رجسٹرڈ ہیں ۔ گاڑی پر فائرنگ کے دوران مفتی تقی عثمانی کے گارڈ شہید ہو گئے ہیں جن کا تعلق سندھ پولیس سے تھا ۔
پولیس کا کہناہے مفتی تقی عثمانی پچھلی گاڑی میں تھے تاہم دہشتگردوں نے آگے والی سیاہ گاڑی کو نشانہ بنایا ، مفتی تقی عثمان محفوظ اور خیریت سے ہیں ۔