” نوازشریف کا گردوں کا مرض تیسری سٹیج پر ہے اور میں نے ان کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کو جیل بھیجا تو۔۔۔“مریم نواز نے پیغام جاری کردیا

” نوازشریف کا گردوں کا مرض تیسری سٹیج پر ہے اور میں نے ان کے چیک اپ کیلئے ...
” نوازشریف کا گردوں کا مرض تیسری سٹیج پر ہے اور میں نے ان کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کو جیل بھیجا تو۔۔۔“مریم نواز نے پیغام جاری کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں تاہم اس دوران ان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں متعدد بار ہسپتال بھی منتقل کیا گیا لیکن شریف فیملی کا دعویٰ ہے کہ انہیں علاج معالجے کی اچھی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے لاہور ہائیکورٹ کے طبی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے تاہم ان کا اصرار ہے کہ وہ جیل سے باہر آنے کے بعد ہی علاج کروائیں گے اور وہ مسلسل ہسپتال منتقل ہونے سے ماضی میں انکار بھی کر تے رہے ہیں ۔

مریم نوازشریف نے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ ” میاں محمد نوازشریف کے گردوں میںدرد ہے اور ان کا مرض تیسری سٹیج پر ہے اس لیے ان کے یوریا اور کریاٹین کا ملاحظہ کیا جانا چاہیے ، جس ڈاکٹر کو میں نے نوازشریف کا معائنہ کرنے کیلئے جیل بھیجا تھا اسے دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کروانے کے بعد واپس بھیج دیا گیا لیکن نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔“

مریم نواز نے اپنے دوسرے پیغام میں بتایا کہ ” اگر مجھے اور ان کے ڈاکٹر کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تو میں کل جیل جاﺅں گی اور اس وقت تک باہر کھڑی رہوں گی جب تک مجھے اور ڈاکٹر کو اندر جا کر ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

مزید : قومی