”ہم پاکستانی ٹیم کو بھی اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی ٹیم کو دیتے ہیں کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے شاندار بات کہہ دی

”ہم پاکستانی ٹیم کو بھی اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی ٹیم کو دیتے ہیں ...
”ہم پاکستانی ٹیم کو بھی اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی ٹیم کو دیتے ہیں کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے شاندار بات کہہ دی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی وقت اور کسی بھی موقع پر پاکستانی ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی ٹیم کو دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے پہلے اپنے ایک بیان میں ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اور یہ ایک ٹیلنٹڈ ٹیم ہے جسے کسی بھی وقت، کسی بھی موقع پر ہلکا نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی بہت ہی زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں لہٰذا ہم یقینا انہیں بھی اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی کرکٹ ٹیم کو دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے جس کا افتتاحی میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 4 بجے شروع ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

مزید : کھیل