پہلا ون ڈے ،آسٹریلیا نے پاکستان کو با آسانی شکست دے دی
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پانچ ون ڈے میچوں کی سریز کے پہلے میچ میںآسٹریلیا نے پاکستان کو8وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی ۔پاکستان کے 280رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے سنچری سکور کی ۔
تفصیل کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔پاکستان کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کالٹر نیل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔تیسرے نمبر پر عمر اکمل آوٹ ہوئے جنہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50گیندوں پر 49رنز بنائے ،کپتان شعیب ملک اچھی کار کردگی نہ دکھا سکے اور صرف 11سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔فہیم اشرف 27گیندوں پر 28سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔حارس سہیل 101جبکہ عماد وسیم 28رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر280رنز بنائے ۔
جواب میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔عثمان خواجہ 24اور ایرون فنچ 116رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ شان مارش 91اور ہینڈس کومب 30رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔