خوش بخت بھابھی نے سرفراز احمد کی محلے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈ یا پر شیئر کردی

خوش بخت بھابھی نے سرفراز احمد کی محلے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈ یا ...
خوش بخت بھابھی نے سرفراز احمد کی محلے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈ یا پر شیئر کردی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر سرفر از احمد اپنے بیٹے سے بہت پیار کرتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کے ساتھ اکثر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈ یا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ،اب ایک بار پھر سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے اپنے شوہر اور بیٹے کی محلے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ پیغام لکھا کہ نماز عصر کے بعد کچھ یوں ہو رہا ہے آج کل ۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کررہے ہیں لیکن آج کل وہ محلے میں اپنے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں مصروف بھی ہیں۔

سرفراز احمد نے ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ’کچھ عرصہ پہلے میں اس گلی میںکرکٹ کھیلتا تھا اب میرے بیٹے کی باری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔

مزید : کھیل