ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی فلاحی تنظیم

ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی فلاحی تنظیم
ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی فلاحی تنظیم

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے اوورسیز ہزارہ موومنٹ اور پاکستان ہزارہ موومنٹ کا قیام عمل میں لاکر اپنے عہدیداران کا اعلان کردیا۔ تنظیم کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق متذکرہ دونوں تنظیموں کے مندرجہ ذیل عہدیداران ہوں گے۔

قاضی اعجاز چیئرمین، عاشق خان سواتی وائس چیئرمین، مرکزی صدر اکرم خان تنولی، مرکزی نائب صدر بختاور خان، جنرل سیکرٹری نیازی علی جدون، چیف آرگنائزر عدیل احمد گجر، چیف کوآرڈینیٹر نبیل اعوان جبکہ دیگر عہدیداران و ممبران میں نیر ہارون، سلیم گجر ودیگر شامل ہیں۔

ایک اعلامیہ کے مطابق متذکرہ تنظیم متحدہ عرب امارات میں بسلسلہ روزگار مقیم پاکستانیوں خصوصاً ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والوں کی اندرون و بیرون ملک مدد کرے گی۔ متذکرہ دونوں تنظیموں میں متحدہ عرب امارات میں بسلسلہ روزگار مقیم ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ فکر کے پاکستانی بحیثیت عہدیدار و ممبر موجود ہیں جو رضاکارانہ طور پر اندرون اور بیرون ملک لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا