ملک بھر میں سونا 4سو روپے فی تو لہ مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں سونا 4سو روپے فی تو لہ مہنگا ہو گیا
ملک بھر میں سونا 4سو روپے فی تو لہ مہنگا ہو گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کا اضافہ کردیا گیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر کمی سے1312ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کا اضافہ کردیا گیا۔جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت70ہزار 3سو روپے تک جاپہنچی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت60ہزار 271روپے ہوگئی۔

مزید : بزنس