نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام،قانون سازی کو حتمی شکل دے د ی گئی، پہلے منصوبے کا سنگ بنیاد کب رکھا جائے گا ؟تفصیلات آ گئیں
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان اپریل کے دوسرے ہفتے میں نیا پاکستان ہاؤسنگ کے پہلے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیں گے۔
جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم کی صدارت میں ہوا ۔وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے بارے میں قانون سازی کو حتمی شکل دے د ی گئی ہے۔بل جلد کابینہ میں پیش کردیا جائے گا بعد ازاں پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں چار سائیٹس اور لاہورو کوئٹہ میں ایک ایک سائٹ کی منصوبہ شروع کرنے کے لیے نشاندہی کر دی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں وزیراعظم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بڑے شہروں میں اسلام آباد کی طرز پر یہ منصوبہ تعمیر ہوگا اور ہائی رائز بلڈنگ کا خیال رکھا جائے گا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی نوجوانوں ،کاروبار اور تعمیراتی صنعت کو فائدہ ہوگا روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے گھروں کی تعمیر ہماری جماعت کے منشور میں شامل ہے وزیر اعظم نے قانون سازی کے عمل کو تیزکرنے کی ہدایت کی ہے