بھارت میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ویڈیو شیئر کردی

بھارت میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ویڈیو شیئر کردی
بھارت میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ویڈیو شیئر کردی

  

راولپنڈی / نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نئی دلی میں قائم ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں پاکستانی اہلکاروں کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا کہ جابرانہ کارروائیوں سے ماضی میں بھی کچھ نہیں ہوا اور پاکستان کو مستقبل میں بھی ان طریقوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین سفارتکاری اور مذاکرات کی کمی کے باعث طویل عرصے سے مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دیگر تصفیہ طلب مسائل لٹکے ہوئے ہیں۔

سہیل محمود نے مزید کہا کہ برابری کی سطح پر خود مختاری کا احترام کرنے والے تعلقات، باہمی عزت و دلچسپی ہی پرامن اور ترقی یافتہ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت تعلقات پر جمی برف جلد ہی پگھل جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /دفاع وطن