کرونا افراتفری، برطانیہ میں ٹوائلٹ پیپر چوری کرنے والے پکڑے گئے

کرونا افراتفری، برطانیہ میں ٹوائلٹ پیپر چوری کرنے والے پکڑے گئے
کرونا افراتفری، برطانیہ میں ٹوائلٹ پیپر چوری کرنے والے پکڑے گئے

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہفتے کو چوری کیے گئے ٹوائلٹ پیپر اور ہاتھ دھونے کا ضروری سامان برآمد کرلیا ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے افراتفری کا عالم ہے اور لوگوں نے بڑی تعداد میں ہینڈ سینیٹائزر، ٹوائلٹ پیپر اور دیگر اشیا اپنے گھروں میں ذخیرہ کرلی ہیں، اسی افراتفری کے باعث سٹورز پر یہ اشیا ناپید ہوچکی ہیں۔

ایک سٹور کی جانب سے ٹوائلٹ پیپر اور ہاتھ دھونے کے دیگر سامان پر مبنی پوری گاڑی منگوائی گئی تھی لیکن اسے چوری کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے جمعہ کو کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ہفتہ کو چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔

مزید : برطانیہ