انوار الحق چودھری چل بسے!

انوار الحق چودھری چل بسے!

  



محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے سابق ڈائریکٹر انوارالحق چودھری کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِخاک کر دیا گیا وہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے،پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ صاحبزادی اور دو بیٹے ہیں، انوارالحق چودھری اپنے محکمہ کے اہل اور متحرک افسروں میں شامل تھے،بڑے ملنسار اور بذلہ سنج تھے، ان کا دائرہ احباب بھی وسیع تھا، ریٹائرمنٹ کے بعد ان کو گھٹنوں کی تکلیف ہوئی، اس کے باوجود وہ محافل یاراں اور دوستوں کے دُکھ درد میں شریک ہوتے تھے، ان کی نمازِ جنازہ میں احباب کی بھی کثیر تعداد شامل ہوئی اور ان کو ڈیفنس کے قبرستان میں سپردِخاک کیا گیا۔ ہم ان کی تعزیت میں برابر کے شریک اور اللہ تعالیٰ سے اُن کی مغفرت کے لئے دُعاگو ہیں۔

مزید : رائے /اداریہ