پاکستان کے قومی دن پر سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کی مبارکباد

پاکستان کے قومی دن پر سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کی ...
 پاکستان کے قومی دن پر سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کی مبارکباد

  



جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان کے قومی دن پر سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد دی ہے۔شاہ سلمان نے پاکستان کےصدر عارف علوی کو یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں ذاتی طور پر اور سعودی حکومت وعوام کی طرف سے پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔شاہ سلمان نے صدر عارف علوی اور پاکستانی عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔

جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر کے نام اپنے پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ صدر عارف علوی، حکومت پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہوں.

مزید : عرب دنیا