سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایسا نسخہ بتا دیا کہ مولانا طارق جمیل بھی ششدر رہ جائیں گے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب ہوش کے ناخن لیں، احتیاطی تدابیر کریں گے تو یورپ اور امریکا جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کریں گے تو یورپ اور امریکا جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے،احتیاطی تدابیرنہیں کریں گے تو خدانخواستہ ان ممالک سے کئی زیادہ سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ایک دعا سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا احتیاط اور تجویز کردہ تدابیر کے ساتھ ساتھ تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ یہ دعا بھی کثرت سے پڑھیں، اللہ تعالی کل انسانیت پر اپنے رحم کا معاملہ فرمائے.
یاد رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر کے علماء بھی اپنے خطبات میں قوم سے اپنے گناہوں کی معافی ،رجوع الی اللہ اور سچے دل سے توبہ کے ساتھ ساتھ مسنون دعائیں پڑھنے کی تلقین کر رہے ہیں ۔
احتیاط اور تجویز کردہ تدابیر کے ساتھ ساتھ تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ یہ دعا بھی کثرت سے پڑھیں۔ اللہ تعالی کُل انسانیت پر اپنے رحم کا معاملہ فرمائے۔ آمین pic.twitter.com/yMqSdhaXgG
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 22, 2020