کرونا وائرس کا پھیلاﺅ ، ایمریٹس ایئر لائن نے تمام کمرشل فلائٹس بند کرنے کا اعلان کردیا

کرونا وائرس کا پھیلاﺅ ، ایمریٹس ایئر لائن نے تمام کمرشل فلائٹس بند کرنے کا ...
کرونا وائرس کا پھیلاﺅ ، ایمریٹس ایئر لائن نے تمام کمرشل فلائٹس بند کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائنز نے بدھ کے روز سے اپنی تمام کمرشل فلائٹس بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر 25 مارچ سے اپنی تمام کمرشل فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بدھ سے عارضی طور پر تمام مسافر پروازیں بند رہیں گی۔
ایمریٹس ایئر لائنز کے سی ای او احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس آﺅٹ بریک کی وجہ سے پوری دنیا ہی قرنطینہ ہوچکی ہے، یہ ایک ناقابل بیان بحرانی کیفیت ہے جو زندگی کے تمام شعبوں بشمول صحت، سماجی اور معاشی سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے پہلی 2 اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -