’میں نے دنیا کے لاک ڈاﺅن کی دعا کی جو پوری ہوگئی، اگر آپ نے کوئی دعا کروانی ہے تو اس شرط پر کروں گی‘ رابی پیرزادہ نے پیغام جاری کردیا

’میں نے دنیا کے لاک ڈاﺅن کی دعا کی جو پوری ہوگئی، اگر آپ نے کوئی دعا کروانی ...
’میں نے دنیا کے لاک ڈاﺅن کی دعا کی جو پوری ہوگئی، اگر آپ نے کوئی دعا کروانی ہے تو اس شرط پر کروں گی‘ رابی پیرزادہ نے پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی دنیا کے لاک ڈاﺅن کی دعا قبول ہوئی ہے اگر کوئی شخص دعا کرانا چاہتا ہے تو 5 مزدوروں کے گھروں میں راشن بھجوانا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا ’ایسا لگتا ہے کہ اللہ میری بات سن رہے ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر حقیقت بیان کی تو انڈیا میں آر ایس ایس کی حقیقت سامنے آگئی وہی ہوااقلیتوں کے ساتھ۔ کونسرٹ کی جگہ اللہ کو یاد کرنے کا کہا کونسرٹ بند۔ شہباز شریف کو پاکستان بلایا وہ آگئے۔ دنیا کے لاک ڈاﺅن کی دعا کی وہ ہو گیا۔ کوئی اور دعا ؟‘


رابی پیرزادہ نے لکھا ’کہنے کا مقصد ہے اگر کوئی خاص دعا ہے تو بتا دیں، اگر پوری ہو گئی تو بدلے میں آپ 5 مزدوروں کے گھر راشن پہنچائیں گے، میرا وعدہ دعا کا ہے اور آپ کا لوگوں کو فاقے سے بچانے۔ منظور؟‘


رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ تمام بہنیں جن کے ہاں اولاد نہیں ہیں وہ ان کے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں ، ان کے پاس بے اولادی کا مکمل وظیفہ ہے اور ان کی دوست کے گھر اسی وظیفے کی بدولت 17 برس بعد اولاد ہوئی ہے۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ان کا ہدیہ یہ ہوگا کہ اگر بیٹی پیدا ہوئی تو اس کا نام فاطمہ یا عائشہ رکھنا ہوگا اور اگر بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام حسن یا حسین رکھنا ہوگا۔