کئی پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہی ہوں،مایا ملک

کئی پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہی ہوں،مایا ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹک ٹاکر اداکارہ وماڈل مایا ملک نے کہا کہ میں ان دنوں پی ٹی وی سمیت کئی نجی چینلز کیلئے بنائے جانے والے ڈراموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔ خرد حیات نے کہا کہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی برے طریقے سے متاثر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے یا ہم انسانوں کی سوچ فتنہ ہے۔مایا ملک نے لکھاکہ کسی بارے میں سوشل میڈیا پر لکھتے ہوئے سو مرتبہ سوچیں کیونکہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھاکہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے سے گریز کریں کیونکہ کسی کی برباد کرنے اورکسی کا گھر خراب کرنے میں لمحہ لگتا ہے، لوگوں کے احساسات کی قدر کریں۔
ایک سوال کے جواب میں مایا ملک نے کہا کہ میں مستقبل میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جو آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے۔

مزید :

کلچر -