24گھنٹوں میں 28موٹر سائیکلیں چوری، ڈاکوؤں نے گھروں، دکانوں کا صفایا کر دیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں ڈکیتی و راہزنی اور چوری کی دو درجن سے زائد وارداتیں ایک کار اور 28موٹرسائیکلیں 24گھنٹوں میں چوری ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے میں چور توصیف کے گھر کے تالے توڑ کر 14لاکھ، 25ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لے اڑے، مناواں کے علاقے اڈہ چھبیل میں ڈاکو محمد منیر کی دکان سے 70ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار،ہیر کے علاقے جموں سٹاپ پر ڈاکو محمد اشتیاق کی دکان سے 75ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار،باٹا پور کے علاقے اتو کے اعوان میں ڈاکو محمد ہارون کی دکان سے 33ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار، نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکو محمد رفیق کی دکان سے 65ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار،پویس کورس کے علاقے حبیب اللہ روڈ پر ڈاکو محمد عثمان اوراس کی والدہ سے گھر کی دہلیز سے 65ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار، سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو فیاض سے 90ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار، سمن آباد کے علاقے بسطامی روڈ سے ڈاکو محمد کامران سے ایک لاکھ اور25ہزار چھین کر فرار، کاہنہ کے علاقے ویلنشیاء ٹاون میں ڈاکو صوبیہ اوراس کی بیٹی سے تین لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھین کر فرار، ہنجر وال کے علاقے میں ڈاکو نعمان شریف سے 10ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار،مصری شاہ کے علاقے دو موریہ پل کے قریب ڈاکو محمد عاصم سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار، نشتر کالونی کے علاقے سے چور عامر عباس کی گاڑی لے اڑے،لٹن روڈ سے عبدالرحمن،مغلپورہ سے ناصر علی، گجر پورہ سے محمد نصیب، شالیمار سے محمد طاہر،سٹی رائیونڈ سے علی رضا خان اور شفاقت علی، ستوکتلہ کے علاقے سے یوسف، ہنجر وال سے مظہر خان، ٹاون شپ سے عدیل، جوہر ٹاون سے عمر، گرین ٹاون سے اعجازقمر، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے عدنان عباس، مصطفی ٹاون سے احسان، مناواں سے سہیل اصغر، فیکٹری ایریا سے فیصل، شمالی چھاونی سے اسامہ اجمل، ڈیفنس سی سے محمد شعیب، غازی آباد سے فیصل رحمن، نواں کوٹ سے ذوالفقار علی، شادباغ سے عتیق الرحمن، راوی روڈ سے عباس رشید، اکبری گیٹ سے اویس،شادمان سے ذکیہ بی بی، گارڈن ٹاون سے محمد وسیم، کاہنہ سے محمد عاطف، کوٹ لکھپت سے محمد الیاس، غالب مارکیٹ سے محمد طارق اور لیاقت آباد سے محکم علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ ہربنس پورہ سے علی رضا، اقبال ٹاون سے سجاد حیدر، راوی روڈ سے محمد سلیم اور کاہنہ سے نعیم احمد کے رکشے چوری ہو گئے۔