ڈیفنس، شادی کی پہلی رات دلہن پراسرار طور پرہلاک
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس سی میں دلہن شادی کی پہلی رات ہی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے جندراں کے رہائشی نصیر کی گزشتہ روز غازی آباد کی رہائشی ثمرین سے شادی ہوئی رات گئے ثمرین کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ نئی نویلی دلہن راستہ میں ہی دم توڑ گئی پولیس نے ثمرین کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثاء قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتے ورثا ء کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔