این آئی سی وی ڈی انٹر نیشنل کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے 15ایوارڈز کیلئے نامزد
کراچی(اسٹاف رپورٹر قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ اس کو 13 ویں نیشنل فورم آف انٹرنیشنل کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سمٹ2021 میں پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو بلا امتیاز طبّی خدمات فراہم کرنے پر 15ایوارڈ زسے نوازا گیا۔ یہ کامیابی این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی بے مثال قیاد ت اور این آئی سی وی ڈی کے مینجمنٹ کنسلٹنٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی غیرمعمولی کاوشوں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جو ہمیشہ مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید و معیاری علاج انہی کے گھروں کے قریب بالکل مفت فراہم کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔اس موقع پر انتظامیہ نے این آئی سی وی ڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ندیم قمر کے وژن کے مطابق پورے صوبہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی کی ہسپتالوں اور چیسٹ پین یونٹس کا جال بچھایا گیا ہے، تاکہ ہر دل کے مریض کو امراضِ قلب جدید و مہنگا علاج انہی کے گھروں کے قریب مفت فراہم ہو سکے۔این آئی سی وی ڈی کو دنیا میں امراضِ قلب کے علاج کے لئے بہترین ادارہ بنانے پر پروفیسر ندیم قمر اور حیدر اعوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو امراضِ قلب کا علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔