یوم پاکستان کا مقصد نوجوانوں کو جدو جہد آزادی سے آگاہ کرنا ہے: ڈاکٹر فرحان عیسیٰ 

یوم پاکستان کا مقصد نوجوانوں کو جدو جہد آزادی سے آگاہ کرنا ہے: ڈاکٹر فرحان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (پ ر) 23مارچ کویوم پاکستان منانے کا مقصد نوجوانوں کوجدو جہد آزادی سے آگاہ کرنا ہے اورانہیں پاکستان کے قیام کے لئے اپنے بزرگوں کی قربانیوں کویاد دلانا ہے یہ بات روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے روٹری کلب آف کراچی کولاچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کی جانب سے یوم قرار داد پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرپریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی کولاچی ڈاکٹر انعم اکرام،فرسٹ ڈسٹرکٹ لیڈی ڈاکٹرنادیہ فرحان،ڈسٹرکٹ سیکریٹری عارف صدیقی،تنور قادری،جنرل مینیجر مارکیٹنگ بزنس ڈیولپمنٹ ڈاکٹر نیئر جبین اور دیگر روٹرین و روٹریک کی بڑی تعدا د موجود تھی پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ لاہور کا تاریخی مقام یاد گار پاکستان اس قرار داد کی یاد گار ہے جہاں 23مارچ1940؁ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے تین روزہ سالانہ اجلاس کے موقع پرمولوی فصل الحق نے تاریخی قرار داد پاکستان پیش کی جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں دو قومی نظریہ کے تحت مسلمانوں کے لئے الگ وطن بنانا نا گزیر ہو گیا تھا کیونکہ وہاں کے مسلمانوں پر ہندوں نے زندگی اجیرن کردی تھی پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ اس قرار داد میں ہندوستان کے مسلمانوں نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے اور ایک آزاد ریاست پاکستان بنانے کی قرار داد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اس نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ آج بھی پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے 

مزید :

علاقائی -