پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی،رانا اختر

  پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی،رانا اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ مریم صفدر، حمزہ شہباز اور فضل الرحمان جتنی مرضی ملاقاتیں کر لیں ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ملک کو مشکلات اور غربت میں دھکیلنے والے غیر فطری اتحاد کے کرپٹ ٹولے کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔
 نہ ہی انکی کوئی سمت مقرر ہے، سیاسی بیروزگاروں کو وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنے کی ناکامی کے بعد م پیپلز پارٹی نے استعفیٰے دینے سے انکار کر کے انہیں ہر لحاظ سے فیل کر دیا ہے، رانا ثناء اللہ کی دھرنے کی خواہش دیوانے کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا یہ دھرنا اور لانگ دینے کی جرات نہیں کر سکتے. اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اختر حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مستحکم اور مضبوط ہے، قومی اسمبلی اور سینٹ میں واضح اکثریت اور اتحادیوں کی مدد سے قانون سازی میں اسے قدرے آسانی ہو گی۔