دکانیں بند ہونے سے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے،واصف معراج

دکانیں بند ہونے سے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے،واصف معراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر واصف معراج نے کہا ہے کہ چند دن سے شروع ہونے والی کاروباری پابندیاں تجارتی مراکز کو کئی مہینے پیچھے لے گئی ہے۔ شام چھے بجے دکانیں بند کرکے تاجر ملازمین یوٹیلٹی بلز بھاری ٹیکس اور اخراجات پورے نہیں کرسکتے۔ مہنگائی کی بے رحم لہر پٹرول بجلی مصنوعات پر بھاری ٹیکس کی شرح میں محدود کاروباری سرگرمیوں سے بزنس سیکٹر کیلئے پہیئے کو رواں رکھنا شدید مشکل ہے۔ حکومت تاجر کمیونٹی کیلئے پابندیوں سے پیدا ہونے والی تشویشناک  صورت حال کا نوٹس لے۔
بزنس کمیونٹی کو کاروبار کرنے کیلئے سازگار حالات ڈیوٹیز ٹیکسز میں کمی اور بندشوں کو ختم کرکے ملک میں غربت اور بے روزگاری پر کمی پائی جاسکتی ہے۔ حکومت ملک میں پھیلی بے چینی اور خوف کی فضا سے عوام کو نجات دلائے۔ کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط اعصاب کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل ملکی معیشت کو بڑے بحران سے بچا سکتا ہے۔ حکومت تاجر کمیونٹی کی مشاورت سے مسائل کے انبار کو سمیٹنے کی کوشش کرے۔ بزنس سیکٹر اور تجارتی مراکز معاشی بحران سے نکلنے اور کاروباری حالات کو سازگار بنا کر ہنر جانتے ہیں حکومت تاجر دوست پالیسیوں سہولیات کی فراہمی اور مشکلات میں کمی لائے تو یہی بزنس سیکٹر پاکستان کے دن پھیر دے گا۔