عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا اساسی عقیدہ ہے،علماء کرام
لاہور(نمائندہ خصوصی) عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا اساسی عقیدہ ہے۔ پاکستان کا متفقہ آئین، قرارداد مقاصد، فتنہ قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے حوالے سے آئینی ترامیم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقاصد ِ قیام کی طرف اہم پیش رفت ہیں۔ پاکستان میں یورپی تہواروں پر اسلامی قوانین کی توہین ہر گز برداشت نہیں کی جاسکتی۔ حکومت، عدلیہ اور ملکی سلامتی کے ادارے پاکستان کی اسلامی تہذیبی شناخت کومتاثر کرنے والی این جی اوز اور اسلام دشمن سرگرمیوں کا فوری طور پر نوٹس لیں۔ ان خیالات کااظہار جامعہ عربیہ قرآنیہ شاداب کالونی فیصل آباد میں پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری ؒ کی یاد میں تعزیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا سید عطاء المنان بخاری، مولانا سرفراز معاویہ ودیگر علماء کرام نے کیا۔
انہوں نے کہا مذہبی ایام پر نام نہاد پروفیسروں کے ذریعے مسلمانوں کے متفقہ عقائد پر سنگین رائے زنی اور یورپی تہواروں کو پاکستان کی مسلم تہذیب پر میڈیائی یلغار کے ذریعے فوقیت پاکستان میں مغربی ایجنڈے کے نفاذ کی گھناؤنی سازش ہے۔ مسلمانان پاکستان کو آئینی وقانونی حدود میں رہتے ہوئے آنے والی نسلوں کوحقیقی معنوں میں اسلامی جمہوری پاکستان دینا ہے۔ جس میں مسلمانوں کو ان کے تمام حقوق کی آزادی اور اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو ان کے جائز حقوق دئیے جارہے ہوں۔ پیر جی سید عطاء المھیمن بخاری? کی پوری زندگی اپنے والد گرامی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری?کے نقش قدم پر اعلاء کلم? اللہ کے لئے گزری۔ انہوں نے پرامن انداز میں عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان میں اسلامی اقدار کی حفاظت اور نفاذ کے لئے بھرپور جدوجہد کی۔ پیر جی نے ہر بارہ ربیع الاول کو چناب نگر میں قادیانیوں کے عالمی سیکرٹریٹ کے سامنے پرامن انداز میں دعوت اسلام دے کرخوبصورت انداز تبلیغ کی بنیاد رکھی۔ اس بہترین طریقہ دعوت اسلام کو ہرسال دہرایا جاتا ہے۔ سیمینار میں مقررین کے علاوہ قاری زکریا صدیقی، قاری محمد نواز جامعہ مدین? العلم، مولانا قاسم نواز، مولانا طاہر سلیم، قاری محمد عثمان، قاری محمد حمزہ،مفتی محمد سعید، قاری عمران معاویہ،قاری سعید الرحمن، اشرف علی احرار، محمد فاروق احرار، مولانا عبدالرب، صوفی محمد یعقوب نقشبندی، قاری محمد اسحاق ڈھڈی وعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں سیمینار کا آغاز قاری محمد عکرمہ کی تلاوت اور مولانا جواد کی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔