کاروباری مراکز بند کرنے سے مزید معاشی بحران پیدا ہوگا،حاجی نوازپپو
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے آسمان سے باتیں کرتے اعداد وشمار اور غربت و بھوک کے بوتل سے باہر آئے جن پر قابو پانے کی بجائے کاروباری مراکز کو مزید کاروباری بندشوں کے شکنجے میں جکڑ رہی ہے۔ کاروباری مراکز کھلیں گے تو ہی ملک میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی راہیں کھلیں گی۔حکومت تاجر برادری پر کاروباری پابندیوں کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کرے۔ حکومت اس اہم ترین طبقے کے کمزور پڑتے ستون کو سہارا دے اور کاروباری پابندیاں ہٹا کر تاجر دوست پالیسیاں لائی جائیں۔