جامعہ عروۃ الوثقی میں علماء کا اجلاس،بین المذاہب امن کانفرنس کا فیصلہ
لاہور(سٹی رپورٹر)چند رائے روڈ پر جامعہ عروۃ الوثقی میں مختلف مکاتب فکر کے علما کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ اور جامعہ عروۃ الوثقی کے بانی علامہ سید جواد نقوی نے کی۔اجلاس میں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم۔حافظ شعیب الرحمن قاسمی۔علامہ توقیر عباس۔علامہ سید شباب شیرازی۔علامہ ناصر مہدی کربلائی۔علامہ ملک شفقت عباس۔ڈاکٹر عابد حسین۔رضوان عابدی کی شرکت۔اجلاس میں 27 مارچ کو جامعہ عروۃ الوثقی میں بین المذاہب امن کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ۔کانفرنس یوم”امام حسین علیہ السلام“کی مناسبت سے منعقد ہوگی۔تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ فرقہ واریت ایک ناسور ہے ملکر اس کو ختم کرنا ہوگا۔یہ وقت امت کو یکجا کرنے کا ہے۔فرقہ واریت نے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ہمارا مشن فرقہ واریت کا خاتمہ ہے۔ملک میں قیام امن کے لیے علماء ومشائخ اپنا کردار ادا کریں۔27مارچ کی کانفرنس قیام امن کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔