طلبہ کو کاروبار میں معاونت کیلئے یو سی پی اور سمیڈا میں معاہدہ 

طلبہ کو کاروبار میں معاونت کیلئے یو سی پی اور سمیڈا میں معاہدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے مابین گزشتہ دنوں ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کا مقصد نوجوان تاجروں، خاص طور پر خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے اور ترقی کے لئے تعاون و مہارت بڑھانے کے لئے تعاون کرنا، خطے میں مثبت کاروباری کلچر کی ترقی کی طرف کام کرناہے۔ مزید یہ کہ بین الاقوامی ادارہ جاتی کوششوں اور اقدامات پر تعاون اور ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ صنعت اور اکیڈمی رابطے کو بڑھانے کے لئے علمی اور پیشہ ورانہ تعاون کو حاصل کیا جاسکے۔ محمد جاوید افضل، صوبائی چیف پنجاب، سمیڈا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد منصور،ریکٹر یو سی پی نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ محمد آصف، منیر بزنس ڈویلپمنٹ سروس، سمیڈا پنجاب، اکٹر فیصل مصطفی،پرووسٹ یو سی پی، فواد ریاض باجوہ، ڈائریکٹر او آر آئی سی یو سی پی، مسٹر امجد نیاز، ڈائریکٹر انتظامیہ، محترمہ مہر جبین آغا، ڈائریکٹر کیو آی سی یو پی، اور مسٹر جواد خان۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی ایس اے یو سی پی بھی موجود تھے۔آخر میں ایم او یو دستاویزات کا کا تبادلہ کیا گیا۔