زونگ نے ڈیجیٹل سروسز تک رسائی کیلئے نئی کمپین لانچ کر دی

    زونگ نے ڈیجیٹل سروسز تک رسائی کیلئے نئی کمپین لانچ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان میں ڈیجیٹل اور موبائل سروسز فراہم کرنے والے سب سے نمایاں ادارے زونگ فور جی نے پاکستان میں ڈیجیٹل فرنٹ پر تیزی سے رونما ہوتی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ڈیجیٹل کمپین کا آغاز کر دیا۔ زونگ کے اس نئے ٹی وی اشتہار میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے پاکستانی یوتھ کے لیے ڈیجیٹل سروسز کی اہمیت اور مستقبل کو احسن انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کمپین میں زونگ فور جی کی جانب سے´ایک نئے خواب` کی تعبیر کے لیے کیے جانیوالے اقدامات اور پاکستان کی نوجوان نسل کو روشن مستقبل اور انکی خواہشات سے ہم آہنگ بلاتعطل رابطوں کی یقینی فراہمی کے حوالے سے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ زونگ فورجی کے سی ای او اور چیئرمین وانگ ہوا (Wang Hua)  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے سے مکمل مطابقت رکھتے ہوئے زونگ فور جی کو معاشی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کامکمل ادارک ہے۔