حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے  اقدامات کر رہی ہے،نوشین حامد

حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے  اقدامات کر رہی ہے،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کرپشن کو جڑوں سے ختم کر نے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ شر یف خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انکو حساب دینا ہی پڑ ئے گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورآصف زرداری کے حواریوں نے پوری پی ڈی ایم کو ذلیل و خوار کیا ہے، نوازشر یف سے مولوی فضل الرحمان اور آصف علی زداری کا پاکستان واپسی کا مطالبہ (ن) لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہورہا ہے نواز شر یف پاکستان واپس آئیں گے اور نہ ہی کبھی(ن)لیگ کو کبھی اقتدار ملے گا۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں وہ قوم سے جو بھی وعدہ کر تے ہیں اس ہر صورت پورا کرتے ہیں اس لیے ملک کو کرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے بھی موجودہ حکومت مکمل نیک نیتی سے کام کر رہی ہے کرپشن کے خاتمے سے ملک میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کر پشن ہی تمام مسائل کی جڑہے۔