شہریوں کو ہر قیمت پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں: عبد العلیم خان
لاہور(نیوز رپورٹر) سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک سال میں گندم کی قیمت میں 400روپے فی من اضافہ تاریخی اقدام ہے، گندم 14سو سے 18سو روپے فی من ہونے کا فائدہ کسانوں کو پہنچے گا وزیراعظم کی ہدایت پر گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد بھی آٹا مہنگا نہیں ہوگاسینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی گندم کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شہریوں کو ہر قیمت پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں پنجاب حکومت رمضان میں سستا آٹا یقینی بنائے گی گندم 18سو روپے فی من ہونے سے کسان کی زندگی میں خوشحالی آئے گی اور گندم کی نئی قیمت سے کسانوں کو اپنی محنت کا بہترین معاوضہ مل سکے گاسینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نیاب تک سبسڈی کی مد میں اسی ارب کی خطیر رقم خرچ کی ہے پنجاب بھر میں آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت آٹھ سو ساٹھ روپے میں دیا گیا ہے،آج بھی ہر ضلع میں 860 روپے کے سستے آٹے کے تھیلے کی فراہمی جاری ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سندھ میں آٹا پنجاب کی نسبت مہنگا ہے سستے داموں ملنا چاہیے،وزیر اعظم کا گندم کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ تاریخی ہے جس سے 70فیصد دیہی آبادی مستفید ہو گی۔
علیم خان