ریو ر راوی منصوبہ کے متاثرین کے تحفظات تسلیم، سپیشل پیکیج دینے کی منظوری
لاہور(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے بھی راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے کے متاثرین کے تحفظات کو تسلیم کرلیا۔ ریور راوی منصوبے کے متاثرین کواراضی کے متبادل سپیشل پیکیج دینے کا فیصلہ، سپیشل پیکیج تین کیٹیگریز پر مشتمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متاثرین کو سپیشل پیکیج دینے کی منظوری دیدی، متاثرین کو اراضی کے متبادل پلاٹ اور فصلوں کے نقصان کا معاوضہ ملے گا، سپیشل پیکیج کے تحت متاثرین کوطے شدہ معاوضہ بھی وصول کرنا ہوگا، سپیشل پیکیج پر عملدرآمد کے بعد متاثرین کی اراضی کے ریٹ کا معاملہ حل ہوگا۔متاثرین کی اراضی کے ریٹس کا معاملہ ہر میٹنگ میں زیر بحث رہا، سپیشل پیکیج کے نفاذ پر متاثرین کے تحفظات دور ہوجائیں گے۔
سپیشل پیکیج