پی ڈی ایم آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، خرم دستگیر

پی ڈی ایم آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے جارہی ہے، موجودہ حکومت نے مہنگی بجلی بنائی۔رہنما ن لیگ خرم دستگیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو فی الوقت موَخر کیا ہے، پی ڈی ایم آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز یعنی کرائے کے بجلی گھر سے فائدہ اٹھانے والے وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چینی اورپیٹرول بحران سے فائدہ اٹھانے والے بھی موجودہ کابینہ میں بیٹھے ہیں۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ آخر -