اسلم اقبال کا چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کے الزامات پر وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے امجد علی نون کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ امجد علی نون نے میاں اسلم اقبال کی کارکردگی سے خوفزدہ ہوکر جھوٹے الزامات لگائے۔ صوبائی وزیر نے امجدعلی نون کی ناک تلے ہونیوالی کرپشن اور بدانتظامی کو بے نقاب کیا۔میاں اسلم اقبال نے لیگل نوٹس حفیظ الرحمان چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا، نوٹس میں کہا گیا کہ امجد علی نون معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ امجد علی نون نے اپنے جھوٹے الزامات سے میاں اسلم اقبال کی ذاتی اور سیاسی زندگی کو شدید نقصان پہنچایا، اگر14 روز میں اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی تو ان کیخلاف عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا۔
اسلم اقبال