شہاب ثاقب زوردار آواز کیساتھ انگلینڈ کے اوپر سے گزر گیا
لندن (آئی این پی) شہاب ثاقب زور دار آواز کے ساتھ جنوب مغربی انگلینڈ کے اوپر سے گزر گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہاب ثاقب ڈیون، سمرسیٹ اور ڈورسیٹ کے اوپر ہی ختم ہو گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہاب ثاقب کی آواز کسی دھماکے کی طرح تھی جس کی گونج 20 سیکنڈ تک قائم رہی، آواز سن کر لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ادھر ٹیکسی میں لگے ڈیش کیم نے شہاب ثاقب گزرنے کے منظر کو محفوظ کر لیا۔
شہاب ثاقب