لاہورہائیکورٹ میں رواں ہفتے9 ڈویژن اور 30 سنگل بنچ مختلف  کیسز کی سماعت کرینگے

لاہورہائیکورٹ میں رواں ہفتے9 ڈویژن اور 30 سنگل بنچ مختلف  کیسز کی سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)لاہورہائیکورٹ میں رواں ہفتے9 ڈویژن اور 30 سنگل بنچ مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ترمیمی روسٹر کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن 26 مارچ تک، جسٹس محمد طارق عباسی 22 مارچ سے 30 مارچ تک،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس چوہدری محمد اقبال 22 مارچ سے جبکہ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری 29 مارچ سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن اور 30 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت 30 ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت دیگر شامل ہیں۔ 
لاہور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -