کورونا ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے الٹرا کولڈ چین سٹوریج سسٹم کی تنصیب کا عمل جار ی

کورونا ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے الٹرا کولڈ چین سٹوریج سسٹم کی تنصیب کا عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر فائزز ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں جدید ترین الٹرا کولڈ چین اسٹوریج سسٹم کی تنصیب کا عمل جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ الٹرا کولڈ چین سٹوریج فریزر کی15 شہروں میں تنصیب کی جارہی ہے جو آئندہ ہفتے مکمل ہوگی 2اے سی سی فریزرز فیڈرل ای پی آئی اور این آئی ایچ میں نصب ہونگے جبکہ ایک اے سی سی فریزر ترلائی رورل ہیلتھ سینٹرمیں رکھا جائیگا ذرائع کے مطابق پنجاب کے5 شہروں میں اے سی سی فریزر رکھے جائینگے جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ شامل ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی اے سی سی فریزر رکھے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد میں اے سی سی فریزر رکھے جائینگے جبکہ بلوچستان میں الٹرا کولڈ چین فریزر کی تنصیب کوئٹہ میں کی جائیگی آزادکشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک الٹرا کولڈ چین فریزر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آزاد کشمیرمیں اے سی سی فریزر مظفرآباد میں میرپور میں رکھے جائینگے پاکستان کو الٹرا کولڈچین ویکسین اسٹوریج فریزرزیونیسیف نے مہیا کئے ہیں الٹراکولڈ چین فریزرز منفی 80 پر ویکسین اسٹوریج کے حامل ہیں، الٹرا کولڈ چین فریزرز میں فائزر کورونا ویکسین ذخیرہ کی جائے گی۔
الٹرکولڈ سٹوریج

مزید :

صفحہ آخر -