وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ طور پر کورونا ویکسین کی فروخت کی منظوری دیدی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے بنائی گئی 2 ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں روس اور چینی کمپنیوں کی ویکسینز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے روسی ویکسین سپوٹنک فائیو کی 2 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 8 ہزار 449 روپے جبکہ اس کے 4 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 16 ہزار 560 روپے ہوگی۔اس کے علاوہ سپوٹنک فائیو کے 10 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 40 ہزار 555 روپے 20 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 81 ہزار 110 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی وبا کے خلاف استعمال کیلئے چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین "کنویڈیسا" کی فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔
قیمت مقرر