ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری، خنکی بڑھ گئی،سندھ میں شدید آندھی کی پیشگوئی
اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ،کراچی، سوات(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مظفرآبادم، ساہیوال، بوریوالا وہاڑی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بارش ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جبکہ پشاور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھی گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بوندا باندی اور سرد ہوائیں چلنے سے خنکی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل چھا گئے۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقوں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک،ڈیوس روڈ،گڑھی شاہو میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی۔ انارکلی، مال روڈ، جیل روڈ،گلبرگ،جوہرٹاون، فیروز پور روڈ، ٹھوکر اور اسلامپورہ میں بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی لوٹ آئی۔ پنجاب کے دیگر شہروں میاں چنوں، چشتیاں، رینالہ خورد، جھنگ، شورکوٹ، احمد پور شرقیہ سمیت علاقوں میں بھی بارش سے درجہ حرارت میں گر گیا۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کا موجودہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا، لاہور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فی صد ریکارڈ کیا جائے گا۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اتوار کے روز بارش ہونے کے بعد کہی پر موسم خوشگوار رہا تو کہی پر سرد ہوگیا صوبے کے بعض مقامات پر ژالہ باری اور برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، تورغر، شانگلہ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، کرک، اور قبائلی علاقوں سمیت دیگر اضلاع میں بارش آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے،وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران زیارت میں 19جبکہ کوئٹہ سٹی میں 6ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے شمالی و وسطی علاقوں میں اندھی،تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں 19،کوئٹہ سٹی میں 06، کوئٹہ سمنگلی میں 01،لورالائی میں 06،قلات میں 05، خضدار، ژوب، مسلم باغ میں 04،مستونگ، پشین میں 03، سبی میں 01 ملی جبکہ دالبندین اور بارکھان میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج پیر کو بھی شمالی بلوچستان کوئٹہ،ژوب،زیارت،چمن، قلعہ سیف اللہ،سبی، بارکھان، قلات، خضدار میں اندھی تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی ہوسکتی ہے۔سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غیر متوقع بارشوں اور تیز آندھی کے امکان کے پیش نظرخبردار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ڈیزا زسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن سمیت شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بارش اور تیز آندھی کا امکان ہیں۔ اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان اور دادو میں بھی بارش اور تیز آندھی کا امکان ہے۔ سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مراسلے کے زریعے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بروقت اقدامات کیے جائیں تاکہ جانی نقصان سے بچاجاسکے۔ سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دئیے گئے مراسلے پر متعلقہ اضلاع کے حکام نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی لوٹ آگئی، لوگوں نے پھر گرم کپڑے نکالئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے باعث ایک دفعہ پھر ہلکی سردی لوٹ آئی،کالام کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔برفباری اور حسین مقامات کا مزہ لینے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا۔نوکنڈی و گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ گرج چمک کی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا،گزشتہ رات کو نوکنڈی و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوئی جس سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ کر موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کہیں سے بھی جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بارش