پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہ بیٹھنے والا پچھتائے گا،کیپٹن(ر) صفدر
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا، آمریت کے دور میں ترقی ہوتی تو دنیا بھر میں یہی نظام ہوتا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے لاہور میں یوتھ ونگ کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں، 26 مارچ کو نیب میں پیش ہوں گی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے، مریم سے ذاتی عناد کی بنیاد پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا کلچر اچھا نہیں ہے۔ محمد صفدر کا مزید کہناتھا کہ نوجوان پی ڈی ایم کے دھرنے میں 3 ماہ بیٹھیں گے اور عید الاضحی بھی ڈی چوک اسلام آباد میں منائیں گے، جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا۔
کیپٹن صفدر