جنوبی ایشیاء میں امن کی راہ کشمیر  سے ہوکر گزرتی ہے،محبوبہ مفتی

   جنوبی ایشیاء میں امن کی راہ کشمیر  سے ہوکر گزرتی ہے،محبوبہ مفتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک  پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبا مفتی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ کشمیر سے ہوکر گزرتی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کولگام میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کسی بھی قسم کی بہتری طویل عرصے سے زیر التواکشمیر ی عوام کے سیاسی اور جمہوری مطالبات کو حل کرنے کی طرف پیش رفت پر منحصر ہے۔ اس موقع پر سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر محبوب بیگ نے پارٹی اور اس کی قیادت پر شدیدحملوں کے باوجود تنازعہ کشمیر کے حل کی وکالت جاری رکھنے پر پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی ثابت قدمی اور عزم کی تعریف کی۔
محبوبہ مفتی

مزید :

صفحہ اول -