زیادہ کوروناوالے علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذہوسکتا، شیخ رشید
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں کرونا زیادہ پھیل رہا ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذہوسکتا۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک پر اپنا خاص کرم کرے، قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی میں نے لال حویلی سے آتے ہوئے دیکھا کہ لوگ ماسک نہیں لگا رہے۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ کرونا کے معاملات دیکھنے والا ادارہ پیر کو اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گا، جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوسکتا ہے۔شیخ رشید نے وضاحت کی کہ اب ہم بہتر پوزیشن میں ہے کیونکہ ہمارے پاس اب ویکسینیشن، وینٹی لیٹر اور بیماری کے حوالے سے معلومات ہیں، اس ساری صورت حال کا بہتر اور اچھے انداز سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔
شیخ رشید