جنوبی پنجاب میں 1 لاکھ60 ہزار ایکٹر سورج مکھی کاشت ہوگی

    جنوبی پنجاب میں 1 لاکھ60 ہزار ایکٹر سورج مکھی کاشت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (اے پی پی)سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ اس سال جنوبی پنجاب میں 1لاکھ 80ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت کی جائے گی جس سے تقریبا 1لاکھ50 ہزار ٹن پیداوار متوقع ہے۔ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سورج مکھی کی فصل کو کاشتکاروں کیلئے منافع بخش بنانے کیلئے 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر سال 350 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتے ہیں جو ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔سورج مکھی کی کاشت کو فروغ دے کر کاشتکار نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔بلکہ تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کو بچانے کے ساتھ خوردنی تیل کی گھریلو ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکتا ہے۔
۔انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سورج مکھی کی کاشت کاموزوں ترین وقت 31 جنوری تک ہے لہذا اس کی بروقت کاشت کو یقینی بنانے کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کریں کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔
 سورج مکھی کی کاشت کے لئے اچھے اگاؤ والے صاف ستھرے دوغلی)ہائبرڈ(اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2 تا اڑھائی کلوگرام رکھیں۔ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر بنائی گئی کھیلیوں پر چوپے کی مدد سے سورج مکھی کی کاشت کریں جبکہ ایک چوپے سے دوسرے چوپے کا فاصلہ 9 انچ رکھیں اس طرح فی ایکڑ پودوں کی تعداد تقریبا 23 ہزار حاصل ہوگی۔ 

مزید :

کامرس -