بندگوبھی کی  بہترپیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

بندگوبھی کی  بہترپیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(اے پی پی)محکمہ زراعت نے بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے3مرتبہ پانی دیاجائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن کردیاجائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنانہ کرناپڑے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نیاے پی پیکو بتایا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشدضروری ہے جس کے لئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہئیے تاکہ فصل کا اگامتاثرنہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ اگرجڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظرآئیں تو انہیں نکال کر تنے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقتپانی کھادوں سپرے کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات و رہنمائی کے لئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے مشورہ کیاجاسکتاہے۔\378

مزید :

کامرس -