ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اقبال خان وزیر نے عام لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کرونا وائرس پھیلاؤ کے خلاف اُٹھائے گئے اقدامات کی نگرانی کے سلسلے میں بنیادی مرکزِ صحت مریالی کا دورہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی نے تمام امور کا باریک بینی سے جائز ہ لے کر کہا کہ حکومتی ترجیحات کے پیشِ نظر صحت مراکز میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی حاضریاں یقینی بنائی گئی ہیں تاکہ عام غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کے در پر میسر ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملد رآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار قوم سے زیادہ تعاون درکار ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ تیسری لہر بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔انہوں نے ماسک کے استعمال اور سماجی دوری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے تدارک کیلئے سخت اقدامات اُٹھا رہے ہیں تاکہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ بعدازاں آئندہ پولیو مہم کی ٹریننگ سیشن کابھی اے ڈی سی نے جائزہ لیا اور بطور انچارج ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے پولیو عملے کوضروری ہدایات جاری کیں۔